بھارتپاکستان

بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کے سرکاری ٹوئٹر اکائونٹس تک رسائی معطل کر دی

اسلام آباد 03اکتوبر (کے ایم ایس )
سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر نے بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ @GovtofPakistanتک رسائی روک دی ہے جوکہ حالیہ مہینوں میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
بھارت نے ملک میں ٹوئٹر کے صارفین کو حکومتِ پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ تک رسائی معطل کر دی ہے۔انڈیا سے @GovtofPakistanتک رسائی کی کوشش کرنے والے صارفین یہ پیغام لکھا ملتا ہے کہ ‘اکائونٹ ود ہیلڈ’یعنی اس اکائونٹ تک رسائی روک دی گئی ہے۔ٹوئٹر کے مطابق مودی حکومت مقامی قوانین کی خلاف ورزی کی آڑ میں پاکستانی مواد سنسر کر رہی ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن فار ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ‘اپنے مقامی قوانین کی خلاف ورزی’ کی آڑ میں پاکستانی مواد کو سنسر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ @GovtofPakistanکا مواد پبلک ہے یعنی سب اسے دیکھ سکتے ہیں سوائے بدقسمتی سے انڈیا میں رہنے والے لوگوں کے جو خود مواد دیکھ کر، اسے چیک کرکے اس کے حوالے سے فیصلہ کر سکتے تھے، مگر انھیں اب اس تک رسائی نہیں رہی۔’ابوبکر عمر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو باضابطہ طور پر ٹوئٹر کے ساتھ اٹھائیں گے۔یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انڈیا میں حکومتِ پاکستان سے منسلک اکائونٹ تک رسائی روکی گئی ہے۔اس اکانٹ تک رسائی جون میں بھی روکی گئی تھی لیکن بعد میں اسے فعال کر دیا گیا اور انڈین صارفین @GovtofPakistanکا مواد دیکھ سکتے تھے۔ تاہم اب پھر سے اس پر وہی نوٹس نظر آ رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button