بھارت

تامل ناڈو: کالے قانون” یو اے پی اے“ کے غلط استعمال کے خلاف زبردست احتجاج

چنائی 07 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے چنئی اور مدورائی شہروں میں آج نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
یہ احتجاجی مظاہرے اقلیتوں کے جمہوری حقوق کو کچلنے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو استعمال کرنے کے بی جے پی کے نارواقدام کے خلاف کیے گئے۔
مظاہرین نے گورنر آر این روی کے غیر جمہوری اقدامات کی بھی مذمت کی جو ایک متوازی انتظامیہ بنانے کے لیے ریاست کی منتخب حکومت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button