مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت بیگناہ کشمیریوں کو قتل کر رہا ہے،جموں وکشمیر ماس موومنٹ

 

سرینگریکم اکتو بر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”جموں وکشمیر ماس موومنٹ“ نے کہا ہے کہ بھارت حق خود ارادیت کی تحریک کو دبانے کے لیے بیگنا ہ کشمیریوں کو مسلسل قتل کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و ہشت کی لہر پھیلا رکھی ہے اور یہ بدقسمتی ہے کہ عالمی برادری نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہیںاور محکوم کشمیری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ وہ انکے بنیادی حقوق کب تسلیم کریں گے اورکب وہ بھارتی مظالم سے چھٹکارا پالیں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بیگناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button