مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : پلوامہ حملے میں بھارتی پیراملٹری کا افسر ہلاک

سرینگر17جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری کا ایک افسرہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پلوامہ میں گونگو کراسنگ کے مقام پر قریبی باغات سے ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس سے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا اے ایس آئی ونود کمار شدید زخمی ہوگیا ۔ ونود کمار کو فوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button