مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیراہتمام سرینگر میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

سرینگر 30 اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیراہتمام اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول راجوری کدل سرینگر میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے سلسلے میں جس میںخاتم النبیین حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی ہے، ایک سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموںوکشمیر کے معروف عالم دین مولانا رحمت اللہ میر القاسمی نے کانفرنس کی صدارت کی جبکہ انجمن شرعی شیعیان کے نائب صدر آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی، انجمن حمایت الاسلام کے سربراہ مولانا خورشید احمد قانونگو، انجمن علمائے احناف کے صدرمولانا اخضر حسین،معروف نعت خواں و شاعر شبیر احمد میر، مولانا ایم ایس رحمن شمس اور انجمن اوقاف کے جنرل سیکرٹری حاجی الطاف احمد بٹ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو بالعموم اور جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو بالخصوص جن لامتناہی مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے انحراف ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم تعلیمات پر خلوص دل سے عمل کرنے میں ہے اور اسی طرح ہم دنیا کی اخلاقی قیادت کر سکتے ہیں۔ مقررین نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو نماز جمعہ اوردیگرنمازوں کے لیے طویل عرصے سے بند رکھے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکام کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ جامع مسجد سرینگرکو بند کرنا انتہائی پریشان کن اور خطے کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔مقررین نے امید ظاہر کی کہ حالات کے پیش نظر نہ صرف سرینگر کی جامع مسجد کو جمعہ اور روزانہ کی نمازوں کے لیے کھول دیا جائے گا بلکہ انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کو بھی ختم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مذہبی ،سیاسی اورسماجی فرائض سمیت دیگر پرامن سرگرمیاں انجام دے سکیں۔ اس موقع پر انجمن نصرت الاسلام کے رسالہ’ ’پیغمبرِ ہدایت‘ ‘کے خصوصی شمارے کا اجراءبھی کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button