مقبوضہ جموں و کشمیر
بانہال سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانہال میں سرینگر جموں ہائی وے کے کنارے ایک پل کے نیچے سے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ لاشیں چملواس کے مقام پر ہائی وے کے ساتھ ایک پل کے نیچے سے برآمدہوئی ہیں ۔ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے۔







