بھارت
جسٹس چندر چوڑبھارت کے اگلے چیف جسٹس ہونگے
نئی دلی12اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت نے مرکزی حکومت سے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی ہے ۔ تقریری کے بعد وہ بھارت کے 50ویں چیف جسٹس ہونگے۔
جسٹس للت نے رواں برس27اگست کو بھارت کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ 74دنوںکی اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 8نومبر کوریٹائرڈ ہونگے۔ جسٹس للت کو اپنے جانشین کے نام کی سفارش کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی وزارت قانون و انصاف نے 7اکتوبر کو ایک خط بھیجا تھا۔ جسٹس چندر چوڑ اپنے بے باک فیصلوں کی وجہ سے مقبول ہیں ۔ وہ تقریباً دو برسوں کیلئے بھارت کے چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کی مدت کاررواں برس 9نومبر سے 10نومبر2024تک رہے گی۔