بھارت

مودی حکومت، اڈانی گٹھ جوڑ نے12ہزار کروڑ روپے سے زائد کی رقم ملک سے باہر بھیج دی ہے، کانگریس

 

Modi govt allowed Adaniنئی دلی:انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت اور اڈانی گروپ گٹھ جوڑ نے جدید بھارت کا سب سے بڑا گھپلا کیا ہے اور گزشتہ دو برس کے دوران 12ہزار کروڑروپے سے زائد کی رقم ملک سے سے باہر بھیج دی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جئے رام منیش نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے اڈانی گروپ کو سرمایہ جمع کرنے میں مدد کی ہے اور یہ کروڑوں بھارتیوںکی جیبوں سے چوری کیا گیا مال ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کے پاس اتنا مال جمع ہوچکا ہے کہ اسے اپنی خواہش کے مطابق ارکان اسمبلی خریدنے اور اپوزیشن جماعتوں کو توڑنے کا موقع ملتا ہے۔ جئے رام منیش نے کہا کہ بی جے پی نے انتہا ئی بے حسی سے بھارتیوں کو لوٹا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لوگ اس سب کا 2024کے انتخابات میں بھر پور جواب دیں گے اور بھارت پر مودی کا قبضہ ختم کر دیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button