گروگرام: مسجد میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ
گروگرام13 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہندو انتہاپسندوں نے مسجد میں گھس کر نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گروگرام کے علاقے بھوڑا کلاں میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسجد میں گھس کرنمازیوں پر حملہ کردیاہے ۔ حملہ آوروں نے نمازیوں پر تشدد کے بعد مسجد کو باہر سے بند کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں واقع ایک مسجد میں بدھ کو نماز عشا ادا کرنے والے نمازیوں پرہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا ۔انہوں نے مسجد کی لائٹیں بند کر کے نمازیوں پر تشدد کیا اور انہیں مسجد سے باہر نکال دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگ وہاں اکھٹے ہوگئے ۔ علاقے کے مسلمانوں میں اس واقعے کے خلاف شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے ۔پولیس نے اگرچہ اس واقعے مقدمہ بلاس پور پولیس اسٹیشن میںدرج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ گروگرام میں مسلمانوں کو نماز خصوصا نماز جمعہ ادا کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو اہے ۔ اس سے قبل ایک مسلم خاندان کو اپنے گھر میں مسجد بنانے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاگیاتھاجس کے بعد شہر میں کھلے مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔