اترپردیش، انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے بھارت میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے
لکھنو09مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا ہے کہ اگر اترپردیش میں بی جے پی برسر اقتدار آئی تو بھارت میں خانہ جنگی کی صورتحال پید اہو سکتی ہے ۔
ڈاکٹر عزیز قریشی نے ایک میڈیاانٹرویو میں کہاکہ اتر پردیش میں بی جے پی کے برسر اقتدار آنے سے عوام کی مشکلات اضافے کے علاوہ بھارت بھی بربادی کی طرف بڑھے گا ۔ عزیز قریشی نے ایگزٹ پول میں بی جے پی کی کامیابی کے دعوئوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ حقیقت ایگزٹ پول کے بالکل برعکس ہے .انہوں نے ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا ہے اور عوام میں بی جے پی کے خلاف پائے جانیوالے جذبات دیکھے ہیں ۔انہوں نے پھر کہاکہ اترپردیش میں بی جے پی کی جیت سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھے گا۔
واضح رہے کہ اترپردیش سمیت 5 بھارتی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور انتخابات کے نتائج کا اعلان کل 10مارچ بروز جمعرات کو کیا جائے گا.