بھارت

مستقبل کی جنگوں کیلئے تیاری کے نام پر بھارت عسکری جارحیت کو فروغ دے رہا ہے

انڈین آرمی چیف کا حالیہ بیان سے بھارت کی جارحانہ عسکری پالیسی بے نقاب

جے پور:
بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی کے حالیہ بیان نے ایک بار پھر بھارت کی جارحانہ عسکری پالیسی اور خطے میں توسیع پسندانہ عزائم کیلئے مستقل کی جنگی تیاریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آرمی ڈے پریڈ کے بعد جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل کی جنگوں کے لیے تیاری، نئی عسکری یونٹوں کے قیام اور مقامی سطح پر ہتھیاروں کی تیاری کو اسٹریٹجک ضرورت قرار دیا، جسے مبصرین جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں۔جنرل دویدی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج ”ایک مستقبل کے لیے تیار فورس ”کے طور پر آگے بڑھ رہی ہے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دعوے دراصل بھارت کی توسیع پسندانہ سوچ اور مسلسل عسکریت کو معمول بنانے کی کوشش ہیں۔انڈین آرمی چیف کی طرف سے نئی یونٹس جیسے بھیرو بٹالین اور شکتی بان رجمنٹ کا قیام، چھوٹے مگر تیز رفتارفوجی دستوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز کیلئے تیاری سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت طویل اور غیر یقینی جنگوں کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔انڈین آرمی چیف نے روس-یوکرین جنگ کی مثال دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ مستقبل کی جنگیں چند دنوں کی نہیں بلکہ برسوں تک جاری رہ سکتی ہیں، جس سے اس تاثر کو مزید تقویت ملتی ہے کہ بھارتی عسکری قیادت خطے کو ایک مستقل جنگی ماحول میں دھکیلنے کی سوچ رکھتی ہے۔انہوں نے میڈ اِن انڈیا فوجی سازوسامان کو خود انحصاری کا نام دیا، مگر تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دراصل خطے میں اسلحہ کی دوڑ کو مزید تیز کرنے کی ایک کوشش ہے۔ تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کے شہری و عسکری دونوںمقاصد کیلئے استعمال اور معلومات کی جنگ پر زور اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت محض دفاع نہیں بلکہ مکمل عسکری غلبے کی حکمت عملی پر کاربند ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے ایسے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب خطہ پہلے ہی شدید کشیدگی کا شکار ہے اور یہ بیانات امن کے بجائے طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بھارتی پالیسی کی واضح عکاسی کرتے ہیں، جس کے نتائج پورے جنوبی ایشیا کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button