بھارت
کیرالہ :” آر ایس ایس “کے سربراہ کا 20ہزار باوردی ہندو جنونیوں سے خطاب
تھریسور18 ستمبر (کے ایم ایس) ہند و انتہا پسند تنظیم ”آر ایس ایس “کے سربراہ سر موہن بھاگوت نے آج (اتوار)گرووائر کے سری کرشنا کالج گراو¿نڈ میں ایک تقریب میں تنظیم کے20 ہزار با وردی جنونیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔
بھاگوت آر ایس ایس کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے اپنے چار روزہ سالانہ دورے کے ایک حصے کے طور پر 15 ستمبر کو کیرالہ پہنچے۔ انہوںنے آج صبح سویرےت تنظیم سینئر رہنماﺅں کے ساتھ گرووائر شری کرشنا مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی۔بعد ازاں انہوں نے گرووائر میں آر ایس ایس کے رضاکاروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ بیس ہزار کے لگ بھگ یہ رضا کارتنظیم کی مخصوص وردی میں ملبوس تھے۔