بھارت

بھارت :کانگریس پارٹی 24سال میں پہلی بار گاندھی خاندان سے باہر نئے صدر کا انتخاب کررہی ہے

نئی دہلی17اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت میںکانگریس کی137سالہ تاریخ میں پارٹی کے چھٹے صدر کے انتخاب کے لیے تقریبا 9,300کانگریسی مندوبین آج (پیرکو)ووٹ ڈال رہے ہیں۔
24سالوں میں پہلی بار کانگریس کا صدر گاندھی خاندان سے باہرکا ہوگا۔انتخابات میں دو امیدوارملک ارجن کھرگے اور ششی تھرورمیدان میں ہیں۔صبح 10.00بجے سے شام 4.00بجے تک تمام ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دفاتر میں ووٹنگ ہو گی۔ پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے مطابق تقریبا 67پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد تمام بیلٹ بکس نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں لائے جائیں گے۔بدھ کو ووٹوں کی گنتی ختم ہوتے ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button