بھارت

مدارس کسی بورڈ میں شامل نہیں ہونگے: دارالعلوم دیوبندکا دوٹوک اعلان

دیوبندیکم نومبر(کے ایم ایس) دارالعلوم دیوبند میں منعقدہ را بط مدارس اسلامیہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ مدارس کسی بورڈ سے وابستہ نہیں ہونگے ۔
اجلاس میں کہاگیا کسی بورڈ میں شامل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی مدارس کو کسی حکومتی مدد کی ضرورت ہے۔ دارالعلوم دیوبند کا یہ بڑا فیصلہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے مدارس کے حالیہ سروے میں دارالعلوم سمیت غیر سرکاری مدارس کو غیر تسلیم شدہ قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔جمعیت علمائے ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی نے دارالعلوم دیوبند کی جامع مسجد میں بھارت بھر سے آئے ہوئے ساڑھے چار ہزار مدارس کے منتظمین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان دینی مدارس کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے اس لیے ہم حکومتی مدد پر تھوکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہمالیہ سے بھی زیادہ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔ مولانا مدنی نے برسراقتدار بھارتی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج دارالعلوم دیوبند کے تعمیراتی کاموں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیںجبکہ اس سے پہلے تعمیر کے لئے کسی کو اجازت نہیں لینی پڑتی تھی۔ مولانا مدنی نے دارالعلوم دیوبند سمیت کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مدارس کو تعلیمی معیار بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔ اس دوران مدارس کی تعلیم کے حوالے سے کئی تجاویز پیش کی گئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button