بہارمیں تشددکی لہر: کئی سیاستدان قتل
پٹنہ: بھارتی ریاست بہار بھی تشدد کی لپیٹ میں ہے ، ریاست میں مزید تین سیاست دانوں کو قتل کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نتیش کمار کی زیر قیادت این ڈی اے کی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ 9 ستمبر کو پٹنہ میں بی جے پی رہنما منا شرما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بعد میں اسی رات سی پی آئی (ایم ایل) کے رہنما سنیل چندراونشی کو اروال ضلع میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ایک اور واقعے میں بھاگلپور ضلع میں بی جے پی رہنما ششی مودی بم حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔
گزشتہ ماہ بھی پٹنہ میں بی جے پی کے ایک رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جب کہ جنتا دل یونائیٹڈ کے ایک رہنما کو سہرسہ میں قتل کیاگیا تھا۔
بڑھتے ہوئے تشدد نے نتیش کمار حکومت کو بیک فٹ پر کھڑا کر دیا ہے، حزب اختلاف امن و امان برقرار رکھنے کی وزیر اعلیٰ کی صلاحیت پر سوال اٹھا رہی ہے۔