بھارت

بھارت :مسلمان شخص ضمانت ملنے کے باوجود دوبارہ کالے قانون کے تحت گرفتار

IMG_5228چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے ایک 30سالہ بے قصور مسلمان شخص کو عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود دوبارہ گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار ضلع ایروڈ کے علاقے منی کم پالایم سے تعلق رکھنے والے مستحین کو مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت ملنے کے باوجود پولیس نے دوبارہ اسی کالے قانون کے تحت گرفتارکرلیا۔ اسے جیل کی کوٹھری میں داعش کا جھنڈے رکھنے کے جھوٹے مقدمے میں دوبارہ گرفتارکیاگیا ہے۔بارہ دسمبر کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد بھی مستحین کو کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بہانے کوئمبٹور سینٹرل جیل میں ہی نظربند رکھا گیا۔مستحین ہندو تنظیموں کے ارکان کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی سازش کرنے کے جھوٹے الزام میں 27جولائی 2022سے کوئمبٹور جیل کے ہائی سیکیورٹی بلاک میں نظربند تھا۔پولیس کی جانب سے ان کے خلاف درج کی گئی نئی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے جیل حکام کے سیل میں داخل ہونے اور سامان کی تلاشی لینے کی مزاحمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button