پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کا بنیادی مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کا تحفظ ہے: منیر اکرم

اقوام متحدہ 25اکتوبر(کے ایم ایس)پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اس کے مشن کا بنیادی مقصد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کا تحفظ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں عالمی ادارے کے مختلف فورمز پر اپنے ملک کے فعال کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے حق خودارادیت کا استعمال کرتے ہوئے کریں گے۔پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا رہے گا۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قیام امن کے مشنوں کے لئے اپنے فوجی فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جس نے 47مشنوں کے لئے دو لاکھ فوجی فراہم کئے ہیںاوریہ ایک شاندار کارکردگی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button