پاکستان

قاہرہ:پاکستانی سفارتخانہ میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا

قاہرہ28اکتوبر (کے ایم ایس)
قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے نے 27اکتوبر کو کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر” کشمیر محاصرے میں” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار میں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ مصر کی نمائندگی کرتے ہوئے دانشوروں، تھنک ٹینک کمیونٹی اور علمی شخصیات نے اپنی تقاریر میں زوریا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اوردیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔مقررین نے کہا کہ کسی بھی ملک کو یکطرفہ طور پر کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو بھارتی حکومت کے فسطائی ، کشمیر اور مسلم دشمن اقدامات کی پرزوراور واشگاف مذمت کرنی چاہیے۔مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے سنگین انسانی صورتحال کو جنم د یا ہے جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستانی سفیر ساجد بلال نے اپنے ریمارکس میں بے مثال قربانیوں کے ساتھ بھارتی تسلط کو پورے عزم کے ساتھ ناکام بنانے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ عالمی برادری کو بھارت پر 5 اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لینے اور جموں و کشمیر کے تنازع کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے دبائو ڈالنا چاہیے۔تقریب میں دانشوروں، صحافیوں، طلبا اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button