مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماﺅں کوجیل کی دھمکیوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت نہیں بدل سکتی، میر واعظ

 images (1)بھارتی فوجیوں کیطرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری

سرینگر29 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کی طرف سے حریت قیادت کو جیلوں میں ڈالنے اور نظر بند کرنے کی کھلی دھمکی سے یہ حقیت بدلی نہیں جاسکتی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بی جے پی رہنما سنیل شرما کے اس بیان کی شدید مذمت کی کہ حریت رہنماو¿ں کے پاس صرف دو ہی راستے رہ گئے ہیں یا تو وہ بھارت نواز سیاست میں شامل ہو جائیں یا پھر جیل جائیں۔ میرواعظ نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اپنے اصولی موقف پر پوری طرح سے قائم ہے کہ تنازعہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی خواہاں ہے جو کہ دیرپا تنازے کے حل سے ہی ممکن ہے۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے سری نگر، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، جموں اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو شدید ہراساں کیا اور گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کی۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات معمول پر نہیں ہیں جیسا کہ نریندر مودی کی قیادت بھارتی حکومت دعویٰ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ایک جھوٹ کے بعد دوسراجھوٹ بول رہی ہے اور علاقے کی موجودہ صورتحال کے بارے میںمیڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میںحکام نے مسلمانوں کے خلاف ایک اورظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز شہر کے جنوب مغربی علاقے میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کے گھروں کو اس وقت مسمار کر دیا جب مرد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملے کی مدد کرنے والی پولیس نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مکانوں کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
ادھرقطر کے حکام نے بھارت کے بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث ہونے کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے آٹھ ریٹائرڈ سینئر افسروں کو بھارتی حکومت کی سرپرستی، فنڈنگ اور حمایت سے دوسرے ممالک میں جاسوسی اور دہشت کارروائیاں کرنے پر گرفتار کرلیاہے۔ دو ماہ قبل گرفتار ہونے والے بھارتی بحریہ کے افسران میں سابق کمانڈر پورنیندو تیواڑی بھی شامل ہیںجنہیں2019میں اس وقت کے بھارتی صدر رامناتھ کووند نے پریواسی بھارتی سمان(اوورسیز انڈین ایوارڈ)سے نوازا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ یہ واقعہ دنیا بھر میں دہشت گرد بھارت کے لیے ایک بار پھر رسوائی اور شرمندگی کا باعث ہے کیونکہ وہ دہشت گردی کی سرپرستی، پشت پناہی اور فنڈنگ کرکے دوسرے ممالک میں تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button