مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :حادثات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

سرینگر14 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
دریں اثنا، پونچھ ضلع کے مغل روڈ پر ایک سڑک حادثے میں ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے دو بھارتی شہری وویک شرما اور نریندر بخشی ہلاک جبکہ جسکرن سنگھ نامی ایک اور شہری شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button