مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:قابض حکام نے جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کر لیں
سرینگر26نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی مزید جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ان جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کرلیاہے۔یہ جائیدادیںضلع کے علاقوں دانجی پورہ، مٹن اور سرسائی میں ضبط کی گئی ہیں جن میں باغات، شاپنگ کمپلیکس، زرعی زمینیں اور رہائشی مکانات شامل ہیں۔