مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:محبوبہ مفتی نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی

سرینگر28نومبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی آج سرینگر میں اپنی گپکار رہائش گاہ خالی کرکے ایک نجی گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔
پی ڈی پی کے ترجمان نجم الثاقب نے تصدیق کی ہے کہ محبوبہ مفتی نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے اور وہ خمبرمیں ایک نجی رہائش گاہ میں منتقل ہو گئی ہیں۔قابض حکام نے محبوبہ مفتی کو سرینگر کے گپکار روڈ پر واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کو کہا تھا۔کشمیر کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 15اکتوبر کو پی ڈی پی کی سربراہ کو اس سلسلے میں ایک نوٹس بھیجا تھا، جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کردیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button