مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں سی آر پی ایف کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق

download (7)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ہفتے کے روز بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کی گاڑی نے سرینگر میں ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے چنار چوک کے قریب سی آر پی ایف کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو جان بوجھ کر ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت منظور احمد وانی کے طورپر ہوئی ہے جو ضلع بڈگام کا رہنے والا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button