کشمیری تارکین وطن

کشمیر کونسل یورپ کی یورپی پارلیمنٹ سے کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی اپیل

برسلز30نومبر(کے ایم ایس)کشمیر کونسل یورپ نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان انسانی حقوق کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی ڈی بریفنگ سے قبل یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے۔
اس سلسلے میں کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل اور انسانی حقوق کے بارے میںیورپی پارلیمان کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریہ ایرینا کو پیر کے روز ایک خط ارسال کیا۔خط میں خاص طور پر انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کی طویل نظربندی کا ذکر کیا گیا ہے جو 22نومبر 2021سے بھارتی قید میں ہیں۔ خط میںخرم پرویز پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خرم پرویز جیسے انسانی حقوق کے کارکن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات اور شواہد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کو پہنچاتے ہیں۔علی رضا سید نے اپنے خط میں یورپی یونین کے حکام پر زوردیاہے کہ وہ بھارتی جیل سے خرم پرویز کی رہائی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔انہوں نے محمد احسن انتو، آصف سلطان، فہد شاہ اور سجاد گل سمیت دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔خط میں یورپی حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیری نظربندوں کے قانونی اور شہری حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو استعمال کریں۔خط میں 1100سے زائد کشمیری نظربندوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے جنہیں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے بھارتی جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button