کشمیری تارکین وطن
ہمیں مسئلہ کشمیر کا ایک منصفانہ اور پائیدار حل نکالنا ہو گا ، ڈاکٹر فائی
استنبول: ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے جموں و کشمیر کے لوگوںکو حق خود ارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے استنبول میں کشمیر مانیٹرنگ سینٹر اور ایشیا پیسیفک ورکشاپ کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور انصاف صرف ایک ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
انہوںنے کہا ہمیں مسئلہ کشمیر کا ایک منصفانہ اور پائیدار حل نکالنا ہو گا ۔ ڈاکٹر فائی کہا کہ کشمیری عوام کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ جس طرح چاہیں کریں ، ہمیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے کے امکانات روشن رکھنے چاہئیں۔
سیمینار کی نظامتZahranur Ertekنے کی۔