انسانی حقوقخصوصی دن

یوتھ فورم فارکشمیرنے امن کے پیغام کے طور پر 200پرندے آزاد کر دیے

اسلام آباد13دسمبر(کے ایم ایس) انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ یوتھ فورم فار کشمیر نے حال ہی میں منائے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں دنیا کو امن کا پیغام دینے کے لیے اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں 200پرندے آزاد کردیے۔
اس دن کو منانے کے لیے سیاستدان، صحافی، انسانی حقوق کے کارکن، رضاکار اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت کئی معروف لوگ یوتھ فورم کے کارکنوں میںشامل ہوئے تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ کشمیر کو امن کی ضرورت ہے۔اس موقع پرپیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن مشعال حسین ملک، یوتھ فورم کے عہدیدار زمان باجوہ،رکن اسمبلی عابدہ راجہ، رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر، اینکر پرسن بتول راجپوت ،حریت رہنماسید منظور شاہ اور عبدالحمید لون نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکا ء نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے حق میں اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button