انسانی حقوق

مودی حکومت نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

4سری نگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں مزید دو کشمیریوں کی جائیداد ضبط کر لیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے جم گنڈ میں اسد میر اور منظور احمد قریشی کی 2 کنال اور 6 مرلہ اراضی ضبط کر لی۔
دونوں کی جائیدادیں تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں ضبط کی گئیں۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے 5اگست 2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا مذموم سلسلہ شروع کر رکھا ہے جسکا مقصد کشمیری مسلمانوں کو اپنے ہی وطن میں بے گھر کرنااور انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button