مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان ، بھارت ، کشمیریوں کو مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، پیپلز لیگ

 

سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پاکستان ، بھارت اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز لیگ کے ترجمان محمد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کے تینوں فریقوں پاکستان ، بھارت اور جموںوکشمیریوںکے لوگوں کو باہم مل بیٹھ کر تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے۔ انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بیگناہ انسانی جانوں کے زیاں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے ۔
دریںاثنا فیاض احمد ، خورشید احمد ، ریاض احمد اور نعیم احمد پر مشتمل جموں وکشمیر پیپلز لیگ کا ایک وفد تنظیم کے رہنما ظہور احمد شیخ کے برادر نسبتی قاسم سجاد کی وفات پر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے ضلع اسلام آباد گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button