مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :بھارتی پولیس نے ابو الاعلیٰ مودودی، سید علی گیلانی کی سینکڑوں تصانیف ضبط کرلیں

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے سری نگر میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران معروف عالم دین اور جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی اور تحریک آزادی جموںوکشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی مرحوم کی سینکڑوں تصانیف ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تلاشی آپریشن کے دوران 668 کتابیں ضبط کی ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کتابوں کی ضبطی کا مقصد کالعدم تنظیموں کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم کو روکناہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں دیگر آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button