مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:امتیازی سلوک کے خلاف پہاڑی برادری کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

Pahari students stage protest in Rajouri against discriminatory treatment

سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پہاڑی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا نے اسکالرشپ کی تقسیم میں امتیازی سلوک کے خلاف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
طلبا نے کھیوڑہ سے چودھری نار تک مین روڈ کو بلاک کر کے اسکالرشپ کو فوری طور پرمیرٹ کی بنیاد پر دینے کے مطالبے کے حق میں نعرے لگائے ۔مظاہرے میں شامل طلبا نے کہا کہ پہاڑی طلبا اگست کے مہینے میں بھی اسکالرشپ کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ دیگر برادریوں کے طلبا کو جون جولائی کے مہینے میں ہی اسکالر شپ دے دئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی طلبا کے لئے اسکالرشپ میں تاخیر سے انکی تعلیم کا بری طرح حرج ہورہا ہے کیونکہ بہت سے طلبا وظائف کے ذریعے ہی اپنے تعلیمی اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ کالج کے طلبا کے احتجاج کے باعث پر سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری مدثر حسین اور ایس ایچ او راجوری اعجاز احمد وانی نے موقع پر پہنچ کر طلبا کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔جس کے بعد طلباء نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button