مقبوضہ جموں و کشمیر

چوہدری غلام عباس کوانکی 54ویں برسی پر خراج عقیدت

ABBAS

اسلام آباد19دسمبر(کے ایم ایس)تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کو ان کی 54ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 18دسمبر کوان کی برسی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور یہ تجدید عہد کیاگیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے تک قائد کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں چوہدری غلام عباس کو کشمیر کی تحریک آزادی کا ایک چمکتا ہوا ستارہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق چوہدری غلام عباس کا مشن تھا جس کے لیے انہوں نے آخری سانس تک جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے جوانی کے ابتدائی ایام سے ہی برصغیر کے مسلمانوں بالخصوص کشمیریوں کی انگریزوں اور ڈوگروں کے جبر سے آزادی کے لیے جدوجہد شروع کی۔ انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا اورآخری سانس تک اپنے مشن پر کاربند رہے۔محمود احمد ساغر نے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button