مقبوضہ جموں و کشمیر
فاروق عبداللہ اپنی گاڑی پر مقبوضہ جموں وکشمیر کا جھنڈا لگا کر بھارتی پارلیمنٹ پہنچے
نئی دہلی01 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن فاروق عبداللہ آج اپنی گاڑی پرمقبوضہ علاقے کا جھنڈا لگاکر پارلیمنٹ پہنچے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فاروق عبداللہ اپنی گاڑی کے بونٹ پرمقبوضہ علاقے کا جھنڈا لگا کے بھارتی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میںپہنچے۔سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ نے کہا ہے کہ فاروق عبداللہ کے اس اقدام نے دائیں بازو کے میڈیا کو انکے خلاف محاذ کھولنے اور یہ کہتے کا موقع فراہم کیا کہ انہوںنے ایسا کر کے تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔