مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنی منظورشدہ قراردادوں پرعملدرآمدکرائے

سرینگر31 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو 5 جنوری 1949کی منظورشدہ قرارداد کے مطابق حل کرائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرحریت پسند تنظیموں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ ،جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اورسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم کیطرف سے چسپاں کیے گئے۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کوتسلیم کر رکھا ہے لیکن بھارت انہیں یہ حق دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ یہ پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹوں پر بھی پوسٹ کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔پوسٹروں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، مشتاق الاسلام، آسیہ اندرابی اور ڈاکٹر حمید فیاض کی تصاویر بھی موجود ہیں ۔سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے پوسٹروں میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
1 WhatsApp Image 2022-12-31 at 3.20.29 PM (1) WhatsApp Image 2022-12-31 at 3.20.29 PM WhatsApp Image 2022-12-31 at 3.20.30 PM (2) WhatsApp Image 2022-12-31 at 3.20.29 PM WhatsApp Image 2022-12-31 at 3.20.30 PM (1)

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button