مقبوضہ جموں و کشمیر

سوشل میڈیاپوسٹ کرنے پر پانچ کشمیریوں کے خلاف مقدمات درج

WhatsApp Image 2023-12-09 at 9.32.50 PMسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر اسلام آباد اور بڈگام اضلاع میں پانچ کشمیری نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر ضلع اسلام آباد میںتین افراد سلمان مشتاق کوٹے، رمیز اشرف ہادی اور عمر فاروق گنائی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کے دوران ضلع بڈگام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button