آزاد کشمیر

یورپی یونین کشمیر کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے: صدر آزادکشمیر

برسلز24جنوری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی یونین پر زوردیاہے کہ وہ کشمیر کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے تاکہ اس دیرینہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات برسلز میں ایک عشائیے میں یورپی پارلیمنٹ، بیلجیم کی سینیٹ اور پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے انسانی حقوق کے دفاع اور عالمی تنازعات کے حل کے لیے یورپی ممالک کے نمایاں کردار کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کو بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھارتی حکومت کی پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button