آزاد کشمیر

مودی کی ہندوتوا پالیسیوں اور جنگی جنون سے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے، صدر آزاد کشمیر

مظفر آباد:
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مودی کی ہندوتوا پالیسیوں اور جنگی جنون کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جامعہ پونچھ کے چھوٹا گلہ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے اندر پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر اپنے سیاسی فائدے کیلئے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی املاک کو نشانہ بنایا اور معصوم لوگوں کو شہید کیا۔پاک افواج نے بھارت کی جنگی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ، بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملایا اور بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، پاک فوج کی اس فتح پر پوری قوم پاک افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایاکہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں اور آزادکشمیر کا بچہ بچہ ان کے شانہ بشانہ ہے اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ ہمہ وقت ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں اور پاکستانی اور کشمیری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button