آزاد کشمیر

باغ میں ریلی کا انعقاد، پاک افواج کے حق میں فلک شگاف نعرے

باغ؛ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی کا ایک برس مکمل ہونے پر حریت کانفرنس کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام آج باغ میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کی قیادت قاضی محمد عمران، محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ، اقبال حمید دیکر، خواجہ ایاز احمد، ظہیر جرال، قاری مطلوب رضا ، محمد شفیع کشمیری، صہیب کشمیری، حاجی عدنان ،اکسیر احمد اعوان، غلام محمد ،زمان چودھری اور نذیر چودھری نے کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان اور پاک افواج کے حق میںفلک شگاف نعرے لگائے۔

مقررین نے کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کی سرحدوں کی محافظ ہے اور آج کے اس عظیم دن پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے دشمن بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ بھارتی سازشوں اور ظلم و ستم کے باوجود تحریکِ آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کے جذب حریت کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گااور اسے ایک دن جموں وکشمیر سے جانا پڑے گا۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button