آزاد کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، تنویر الیاس

مظفرآباد15 فروری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کی نسل پرست حکومت کشمیر بارے ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کر رہی جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے جو کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔
وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر کہا کہ بھارت نے نہ صرف کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کر رکھا ہے بلکہ اس نے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کر کے خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا مذموم عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button