مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر : 29جنوری کی شام سے برف باری کا امکان

 

سرینگر28 جنوری(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں محکمہ موسمیات نے وادی کشمیرمیں 29جنوری کی شام سے 30جنوری تک برف باری کے ایک اور مرحلے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جبکہ 29جنوری کی شام سے 30جنوری تک برف باری کا امکان ہے ۔
دریں اثنا مقبوضہ وادی کے بیشتر مقامات پر رات کے وقت درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر کمی درج ہوئی ہے ۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2ریکارڈ کیا گیا ۔ سرینگر میں 5جنوری کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4ریکارڈ ہوا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button