مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے حریت پسند عبدالحمید کا مظفر آباد میں انتقال

000مظفرآباد15جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے حریت کارکن عبدالحمید المعروف لیاقت حسین آج مظفر آباد میں انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے اگلر سے تعلق رکھنے والے عبدالحمید نے1994میں مقبوضہ جموں وکشمیر سے آزاد جموں وکشمیر کی طرف ہجرت کی تھی ۔ عبدالحمید نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کے لئے وقف کردی تھی ۔وہ گزشتہ ایک سال سے انتہائی علیل تھے اور مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے ۔ انہوں نے ایک بیوہ ، ایک بیٹے اورایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا۔ عبدالحمید کی نماز جنازہ آج شام چار بجے لنگر پورہ مظفرآبادمیں ادا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button