مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بانڈی پورہ میں دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سرینگر29جنوری(کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ لاش کو کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button