مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں، پونچھ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوجی زخمی
جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے ضلع کے علاقے بٹل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران زخمی ہوگیا ۔
بھارتی فوج نے جموں، راجوری، پونچھ، سانبہ، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہوا ہے جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔
دریں اثنا، راجوری، ریاسی اور کشتواڑ اضلاع میں الگ الگ حادثات میں دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور چار نوعمر لڑکوں سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔