بھارتی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر بائولر محمد شامی کے خلاف نازیبا تبصرے
نئی دلی 25اکتوبر (کے ایم ایس)
دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان کی طرف سے بھارت کوعبرتباک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی بائولر محمد شامی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عالمی کپ کے گروپ دو کے اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔تاہم بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا پر عوام نے محمد شامی کوگالیاں دیں اور ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ۔سوشل میڈیا پر محمد شامی کے مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان کا حامی کہا جا رہا ہے۔ بعض لوگ اتنے نیچے گر گئے کہ انہوں نے محمد شامی کی انسٹاگرام پوسٹ پر جا کر زہر پھیلایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے یہاں تک کہا کہ ٹیم انڈیا میں بلڈی پاکستانی موجود ہے ۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ایک مسلمان نے پاکستان کا ساتھ دیا بتائو تمہیں کتنے پیسے ملے تھے ؟تاہم کچھ کچھ مداحوں نے محمد شامی کی حمایت بھی کی۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کسی میچ میں دس وکٹوں سے ہارا ہے۔ جبکہ یہ بھی پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ دس وکٹوں سے جیتا ہے۔