کشمیری تارکین وطنیوم یکجہتی کشمیر

تین فروری سے برطانیہ اور یورپ بھر میں”ہفتہ یکجہتی کشمیر”کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہو گا

لندن یکم فروری(کے ایم ایس) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں 3فروری سے برطانیہ اور یورپ بھر کے ممالک میں”ہفتہ یکجہتی کشمیر”کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تحریک حق خودارادیت کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ” ہفتہ یکجہتی کشمیر” کی افتتاحی تقریب برطانیہ کے شہر اولڈہم میں منعقد ہو گی جس میں کل پارلیمانی پارٹیز فرینڈز گروپ آف کشمیر کی چیئرپرسن رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز ، سینئر وائس چیئرمین شیڈو منسٹر رکن پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین ، چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر برطانیہ شیڈو منسٹر رکن پارلیمنٹ اینڈریو گوائن ، پروفیسر تقدیس گیلانی پارلیمانی سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر، طارق وزیر قونصل جنرل پاکستان مانچسٹر، زوبیہ خورشید راجہ یوتھ لیڈر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شرکت کریں گے۔جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم برطانیہ کے شہروں بریڈ فورڈ، برمنگھم اور لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اجلاسوں اور سیمینارز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے زیر اہتمام برمنگھم میں امن مارچ میں بھی شرکت کرے گی۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کے تمام شہروں میں9فروری کو محمد افضل گورو شہید اور 11فروری کو محمد مقبول بٹ شہید کی برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھی تقریبات کا انعقاد کرے گی۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ پاکستان)نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کر کے برطانیہ واپسی پر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدے داران، اراکین، حامیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین سے رابطہ کیا تاکہ ان تمام سرگرمیوں میں کشمیریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو اجاگر کرنے کے لیے بیرون ملک کشمیریوں اورپاکستانیوں کی طرف سے کچھ نئے اقدامات کو منظم کیا جا سکے۔ تحریک حق خودارادیت کی ٹیم دیگر کشمیری تنظیموں کے تعاون سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ مختلف یورپی ممالک، امریکہ اور کینیڈا میں بھی اجلاسوں کا انعقاد کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button