خصوصی دنکشمیری تارکین وطن

امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے 27اکتوبرکو واشنگٹن میں بھارت مخالف ریلی میں شرکت کی اپیل

واشنگٹن 25اکتوبر (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے27اکتوبرکو یوم سیاہ کے موقع پر واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں لندن، نیویارک، برسلز اور برلن میں ہونے والے ملین مارچ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد فراہم کی۔ اس لیے میں کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آنے والے احتجاج میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور بھارت کے مذموم عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے اپنا انتہائی ضروری کردار ادا کریں۔بیرسٹر چودھری اور معروف کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق ہیں۔ انہوں کہا کہ دیرینہ تنازعے کا حل تلاش کرنے کے لیے تمام فریقین پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک جامع مذاکراتی عمل شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا نوٹس لے اور بھارت پر دبا ڈالے کہ وہ بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button