مقبوضہ جموں و کشمیر

اتر پردیش: ہندوانتہا پسندوں نے کشمیری میوہ فروشوں کا سامان دریا میں پھنک دیا

لکھنو02 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو¿ میں ہندوانتہاپسندوں نے خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں کو شدید زدوکوب کیا اور انکے ہزاروں روپے مالیت کے خشک پھل کے تھیلے دریائے گومتی میں پھینک دیے۔
بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں وکشمیر کے رہائشی نوجوانوں مومن اور عال نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ لکھنومیں ایک جگہ خشک پھل فروخت کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے ہمیں کہیں اور جانے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا سامان سمیٹ رہے تھے کہ اس دوران ایک کار میں کچھ لوگ آئے اور ہمیں زدوکوب کرنے کے علاوہ ہمارے خشک میوہ جات کے چار بیگ دریا میں پھینک دیے جن میں تقریباً 55ہزار مالیت کا خشک میوہ تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button