مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کیا

سرینگر 15 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر اوروادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں لوگوں کو ہراساں کرنے کے لیے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے اتوار کی رات سرینگر کے علاقے جمالٹہ میں گھروں میں گھس کر مکینوںکو ہراساں کیا۔علاقے میںفوجی آپریشن ایک حملے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد شروع کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے شوپیاں، پلوامہ، بارہمولہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف مقامات پربھی تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرکے علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی کشمیریوں کو شہیدکررہی ہیں ، انہیں تشدد کا نشانہ بنارہی اور گرفتارکررہی ہیں جس سے مقبوضہ جموںوکشمیر کرہ ارض کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅوالا علاقہ بن گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button