مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بے دخلی مہم کے خلاف مظاہرے جاری
سرینگر11 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے انسداد تجاوزات مہم کے نام پر جاری بے دخلی مہم کے خلاف سرینگر، جموں اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس مذموم مہم کا مقصد کشمیری مسلمانوں کی زمینوں، گھروں پر قبضہ کرانہیں بھارتی ہندوﺅں تصرف میں دینا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے بے دخلی مہم کے خلاف سرینگر پریس انکلیو میں احتجاجی دھرنا دیا۔
دھرنے کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”بلڈوزنگ بند کرو ، غریبوں کے گھر گرانا بند کرو“ لکھا تھا۔
اسی طرح کے مظاہرے ضلع بانڈی پورہ اور جموں کے گاندھی نگر علاقے کے گول مارکیٹ میں بھی کیے گئے۔
مظاہرین نے انہدامی مہم کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔