مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی :قابض انتظامیہ کے خلاف تاجروں کا احتجاج

تعمیراتی منصوبوں سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کا مطالبہ

جموں:بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں دکانداروں، مزدوروں اور دیگر چھوٹے تاجروں نے تعمیراتی منصوبوں سے متاثرہ اپنے کاروبار کی بحالی اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ کو ایک یادداشت پیش کی، جس میں کالی دھار اور بھمبلا کے درمیان جاری تعمیراتی کاموں کے باعث متاثر ہونے والے تاجروں اور کاروباری افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ سڑک اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے جاری منصوبوں سے بالخصوص چھوٹے دکانداروں اورتاجروں کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے، اس لیے قابض انتظامیہ کو ان کے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے مناسب بحالی پیکیج کااعلان کرنا چاہیے۔تاجروں نے متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث ذرائع آمد و رفت متاثر ہوئے ہیں جبکہ بہتر ٹرانسپورٹ اور رابطہ سڑکیں مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کے لیے بھی ناگزیر ہیں۔مظاہرین نے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ جاری تعمیراتی منصوبوں کے باعث روزگار سے محروم ہونے والے تاجروں اور مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور مقامی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع یقینی بنائے جائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button