مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش:مسجد میں قرآن پڑھنے والے مسلمان کو گولی مار کر شہید کردیاگیا

gun-LAND

سدھارتھ نگر، اترپردیش 07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں عبادت میں مصروف 55سالہ مسلمان کو گولی مارکر شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سریش چند راوت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے چلیہ کے گائوں کولوا میں جمعرات کی صبح 5بجے نامعلوم افراد نے نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد میں موجود 55سالہ مسلمان کو عقب سے گولی مار کر شہید کردیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ 55سالہ مسلمان قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف تھا جب پیچھے سے اسے گولی ماری گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مذید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button